امام زمانہ عج کی یاد میں ظہور امام زمانہ اور ہماری زمہ داریاں کے عنوان سے منتظران امام کے زیر اھتمام کوئٹہ میں تقریری مقابلہ
ابنا: پاراچنار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں طالبان دہشتگروں نے اپنے مقامی ہمدردوں کے ہمراہ شیعہ آبادی پر حملہ کرکے رات بھر بالش خیل نامی گاؤں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔
وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی سے بھاگ کر آنے والے طالبان دہشتگردوں نے اپنے مقامی ہمدردوں کے ہمراہ لوئر کرم صدہ سے اہل تشیع کے گاؤں بالش خیل پر حملہ کردیا، اور رات بھر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کی، تاہم آخری اطلاعات تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی،
واضح رہے کہ انتظامیہ وزیرستان اور اورکزئی کے طالبان کو متاثرین کی آڑ میں شیعہ زمینوں پر بسانے کی کوشش کررہی ہے۔
بشکریہ از پیام ٹی وی ون
ابنا کی رپورٹ کے مطابق بالش خیل کے باشندوں کی ایک بڑی زمین بھی حکومت کی حمایت سے مقامی دہشت گردوں نے غصب کررکھی ہے۔
بالش خیل گاؤں پر حملے کی کوئی وجہ بیان نہيں کی گئی ہے لیکن امر مسلم یہ ہے کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کے مفادات کے لئے ملکی امن و امان کو تہس نہس کرنے والے طالبان دہشت گردوں کو پاراچنار میں قائم ناقص امن و امان کی صورت حال بھی پسند نہیں ہے کیونکہ پاراچنار میں بدامنی افغانستان پر قابض بیرونی افواج کو کسی صورت میں بھی پسند نہيں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110